27 اپریل 2015 - 16:13
بوکو حرام نے اپنا نام تبدیل کر دیا

اسلامی انتہا پسند گروہ بوکو حرام نے اپنا نام تبدیل کر کے "اسلامی ریاست کا مغربی افریقی صوبہ" (اسواپ) رکھ دیا۔ اس سے پہلے بوکو حرام نے داعش سے اظہار وفا داری کیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انتہا پسند گروہ بوکو حرام نے اپنا نام تبدیل کر کے "اسلامی ریاست کا مغربی افریقی صوبہ" (اسواپ) رکھ دیا۔ اس سے پہلے بوکو حرام نے داعش سے اظہار وفا داری کیا تھا۔

یاد رہے کہ سن 2002 سے سرگرم عمل گروہ بوکو حرام کے نام کا مطلب مغربی تعلیم حرام ہے۔ شہر مائڈیگوری کے باشندوں نے اس گروہ کو یہ نام دیا تھا۔

فروری کے شروع سے نائجیریا کی فوج چاڈ اور نائیجر کے فوجیوں کے اشتراک سے بوکو حرام کے خلاف وسیع فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ فوجی ماہرین کے مطابق اس آپریشن کی بدولت بوکو حرام کی جنگی صلاحیت میں کمی آ گئی ہے۔

.......

/169